خیالات

لوگ کیا کہیں گے؟

اندازہ نہیں تھا، مگر اب ہے جہیز نہیں دیا، لوگ کیا سوچیں گے سادگی سے نکاح؟ لوگ کیا کہیں گے تیسرے سال میں آکر ڈگری کی تبدیلی؟ لوگ ہنسیں گے دو بار فیل؟ لوگ کیا کہیں گے جنازہ پر ضبط یا کم رونا۔ لوگوں کو لگے گا غم نہیں گول گپے کا ٹھیلا کیسے لگاوں؟ لوگ ۔۔۔۔۔ بہن کی شادی 400 افراد نہیں؟ لوگ ۔۔۔۔۔ چاچا ہوکر بس ہزار روپے دیے؟ لوگ ۔۔۔۔۔ انڈر گارمنٹس…

Continue reading

اشعار

بھیک مانگتے ہیں

خدا کے نام پر تو یہ ذرا کم خیرات دیتے ہیں چلو کچھ بھیک اسٹارٹ۔اپ کے نام پر مانگ لیتے ہیں ۔ ۔ یہ ان اسٹارٹ۔اپز والے لوگوں کے لیے جو باقی تمام چیزیں تو خریدتے ہیں لیکن ڈیزائینرز، ایڈیٹرز، اینیمیٹرز، بلاگرز، ڈویلپرز یا ان جیسے دوسرے شعبوں سے منسلک لوگوں سے اسٹارٹ۔اپ کے نام پر بھیک مانگتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کیوں فرنیچر والے سے مفت فرنیچر نہیں مانگتے، کمپیوٹر شاپ سے مفت کمپیوٹر…

Continue reading

تحریر

اپنی سی کوشش

لوگ پوچھتے ہیں آپ کی اردو اچھی کیسے ہے؟ دوست پوچھتے ہیں تم سگنل کیوں نہیں توڑتے؟ خالی بوتل لے کر کچرادان کی تلاش کیوں کرتے ہو؟ حالانکہ ہر طرف اس جیسی ہزاروں پہلے سے پڑی ہوی ہوتی ہیں۔ میرا ایک دوست کہتا ہے کہ تیری ایک بوتل نہ پھینکنے سے تیرا شہر صاف نہیں ہوگا۔ اور میں کہتا ہوں کم سے کم اسے گندا کرنے میں میرا نام بھی شامل نہیں ہوگا۔ پھر مجھے…

Continue reading

خیالات

لوگوں کی باتیں

لوگوں کی باتیں سن کر محسوس کرنا، جلنا اور کڑھنا چھوڑدیں۔ کیوں کہ جتنا آپ لوگوں کو سنتے جائیں گے اتنا آپ کا قد پست ہوتا جائے گا، یہاں تک کہ آپ بونے ہوجائیں گے۔ پھر ایک پھونک بھی آپ کو توڑنے کے لیے کافی ہوگی۔ از قلم حسنین شفیق

Continue reading

تحریر

کئیر ٹیکر

مرزا صاحب نے حسبِ معمول ناشتے کی میز پر بیٹھتے ہی اخبار تھام لیا۔ یہ ان کی عادت تھی کہ آفس جانے سے پہلے ناشتے کے دوران سرخیوں پر نظر ڈال لیتے تھے۔ مرزا صاحب ایک نامور تاجر تھے، اپنا کاروبار تھا تو حالات حاظرہ پر نظر رکھتے تھے۔ اخبار کھولتے ہی ان کے چہرے کے تاثرات بگڑ گئے۔ اخبار نیچے کیا اور گھور کر سامنے بیٹھے فرزند کو دیکھا جو اُن کو ہی دیکھ…

Continue reading

تحریر

ضمیر بکتے ہیں

وہ کہتے ہیں میرے دیس کے معاشی حالات اچھے نہیں۔ خریدوفروخت متاثر ہے۔ کاروبار ماند پڑگئے ہیں۔ میں کہتا ہوں اس دیس میں خریدوفروخت کبھی ختم نہیں ہوسکتی۔ میں یہاں انسانی اعضاء بیچ سکتا ہوں۔ عزت نِسواں کی بات کرتے ہو یہاں مکمل نِسواں کی خریدوفروخت بھی ممکن ہے۔ بچے بیچ بھی سکتا ہوں خرید بھی سکتا ہوں۔ ووٹ، فتویٰ، انصاف، علم، دین، رائے کے کاروبار یہاں عروج پر ہیں۔ ارے یہاں جج بکتے ہیں،…

Continue reading