اشعار

بھیک مانگتے ہیں

خدا کے نام پر تو یہ ذرا کم خیرات دیتے ہیں

چلو کچھ بھیک اسٹارٹ۔اپ کے نام پر مانگ لیتے ہیں

۔

۔

یہ ان اسٹارٹ۔اپز والے لوگوں کے لیے جو باقی تمام چیزیں تو خریدتے ہیں لیکن ڈیزائینرز، ایڈیٹرز، اینیمیٹرز، بلاگرز، ڈویلپرز یا ان جیسے دوسرے شعبوں سے منسلک لوگوں سے اسٹارٹ۔اپ کے نام پر بھیک مانگتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کیوں فرنیچر والے سے مفت فرنیچر نہیں مانگتے، کمپیوٹر شاپ سے مفت کمپیوٹر نہیں مانگتے مگر ڈیجیٹل فیلڈ میں آتے ہی ان کی صدائیں دور تک سنی جا سکتی ہیں۔

درخواست بس اتنی ہے۔ عزت کریں اور عزت کروائیں۔ لوگوں کو ان کے واجبات کی ادائیگی وقت مقرر پر طے شدہ قیمت پر کریں۔ نہ کہ تاخیر کریں اور گول کر جائیں یا مفت ہی مانگ لیں۔ ہمارے ساتھ بھی خاندان ہے، ہماری بھی خواہشات و ضروریات ہیں۔

#حسنین_شفیق