خیالات

لوگ کیا کہیں گے؟

اندازہ نہیں تھا، مگر اب ہے

جہیز نہیں دیا، لوگ کیا سوچیں گے

سادگی سے نکاح؟ لوگ کیا کہیں گے

تیسرے سال میں آکر ڈگری کی تبدیلی؟ لوگ ہنسیں گے

دو بار فیل؟ لوگ کیا کہیں گے

جنازہ پر ضبط یا کم رونا۔ لوگوں کو لگے گا غم نہیں

گول گپے کا ٹھیلا کیسے لگاوں؟ لوگ ۔۔۔۔۔

بہن کی شادی 400 افراد نہیں؟ لوگ ۔۔۔۔۔

چاچا ہوکر بس ہزار روپے دیے؟ لوگ ۔۔۔۔۔

انڈر گارمنٹس کا کاروبار؟ لوگ ۔۔۔۔۔

ڈگری نہیں؟ لوگ ۔۔۔۔۔

بائک پر جاؤگے؟ لوگ ۔۔۔۔۔

سانس لوگے؟ لوگ ۔۔۔۔۔

خوش رہو گے؟ لوگ ۔۔۔۔۔

اندازہ نہیں تھا، مگر اب ہے کہ اس مرض سے آزاد رہنا بھی بڑی نعمت ہے۔ ورنہ آپ کی زندگی بس لوگوں کے گرد ہی گردش کرتی رہے۔

الحمدللہ کبھی کسی چیز میں لوگوں کو خاطر میں نہیں لایا۔ خاص طور پر جہاں معاشرہ دین سے ٹکراتا ہو وہاں تو ہرگز نہیں۔

بڑی نعمت ہے ، مجھے احساس ہے ۔۔۔۔